مصطفی کمال

سیاسی مفاد کے لئے ملاقاتیں ہورہی ہیں لیکن عوام کی پریشانیاں کوئی ختم نہیں کرواتا، مصطفی کمال

کراچی(گلف آن لائن) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ روزانہ سیاسی مفاد کی خاطر ملاقاتیں کی جارہی ہیں ، عوام کی پریشانیاں کوئی ختم نہیں کرواتا ہے۔ پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے عوام کے حقوق کے لئے بات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے اب حکومت گرانے کی باتیں کر رہے ہیں اور ان سے کوئی نہیں پوچھ رہا کہ سندھ میں کونسی دودھ کی نہریں بہہ رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ میں ستر لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں، پانی کو ترستا ہے سندھ اور اب کراچی کو بھی تھر بنادیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی سیاست دا ن نے عوام کو ریلیف دینے کے لئے اس طرح ملاقاتیں نہیں کیں ہیں جیسے آج سب اپنے مفاد کے لئے ملاقاتیں کر رہے ہیں جس میں عوام کے لئے کچھ بھی نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان ملاقاتوں اور عدم اعتماد کی تحریک سے صرف چند سو لوگوں کو فائدہ پہنچے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں