حیدر سلطان

فلم انڈسٹری کیلئے ”ابھی نہیں تو کبھی نہیں ” فارمولے کے تحت جدوجہد کر نا ہو گی’ حیدر سلطان

لاہور( گلف آن لائن) نامور اداکار حیدر سلطان نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری اس وقت اپنی بقاء کی جنگ لڑر ہی ہے اور اس موقع پر ہمیں ”ابھی نہیں تو کبھی نہیں ” کے فارمولے کے تحت جدوجہد کر نا ہو گی ۔ ایک انٹر ویو میں حیدر سلطان نے کہا کہ اگر ہمیں کامیابی حاصل کرنی ہے تو اردو اور پنجابی فلم انڈسٹری کی تفریق کو ختم کرنا ہوگا ۔ پروڈیوسرز اور ہدایتکاروں کو اردو اور پنجابی دونوں زبانوں کی فلموں پر توجہ مرکوز کرنا ہو گی ۔

انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری سے وابستہ تمام لوگ متحد ہیں اور ان شا اللہ وہ دن دور نہیں جب ہماری فلم انڈسٹری دوبارہ عروج حاصل کرے گی ۔ حیدر سلطان نے کہا کہ سنجیدہ حلقے فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششو میں مصروف ہیں اور خدا کا شکر ہے کہ ہم درست سمت میں گامزن ہے اور کامیابی کی منزل اب زیادہ دور نہیں ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں