پی ڈی ایم

وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق حکمت عملی کیلئے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس کل طلب

اسلام آباد (گلف آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق حکمت عملی کیلئے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس کل اتوار کو طلب کرلیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کا اجلاس مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ہوگا ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سابق وزیراعظم مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف ویڈیو لنک جبکہ پی ٹی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے سربراہان اجلاس میں شریک ہونگے ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق پی ڈی ایم حکمت عملی طے کریگی ۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن حکومتی اتحادی اور اپوزیشن سے ہونے والی ملاقاتوں سے متعلق پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے سربراہان کو اعتماد میں لینگے ۔ ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم حکومت مخالف حکمت عملی کوعملی حتمی شکل دیگی ، پارلیمنٹ لاجز واقعہ سے متعلق بھی صورتحال پر غور کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کارکنوں کو ڈی جی چوک میں جمع ہونے کی کال دی گئی ہے اس حوالے سے اپوزیشن کی جانب سے مشترکہ جلسہ کر نے کے حوالے سے تجاویز پر بھی غور کیا جائیگا اور سفارشات کو حتمی شکل دی جائیگی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں