عمران نیازی آسمانی نہیں مصنوعی آفت ہے، حافظ حمد اللّٰہ

اسلام آباد (گلف آن لائن)حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی آسمانی نہیں مصنوعی آفت ہے۔

پی ڈی ایم ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قوم کو نہ گھبرانے کی ترغیب دینے والا خود گھبراہٹ اور بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی جس کے پائوں پکڑنے ہیں پکڑلو آپ کی سیاست اور حکومت کے خاتمے کا وقت آگیا ہے۔حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ اس آفت سے قوم کونجات دلانے کیلئے اپوزیشن کی قیادت پھر بیٹھے گی ۔ انہوںنے کہاکہ مولانا فضل الرحمن نے کارکنوں کو اسلام آباد پہنچنے کیلئے تیار رہنے کا کہہ دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں