وزیراعظم

برآمدات اب تک کی بلند ترین سطح کے قریب ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ برآمدات اب تک کی بلند ترین سطح کے قریب ہیں۔

ایک ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرنٹ اکاونٹ خسارہ فروری میں کم ہو کر صرف0.5 بلین ڈالر رہ گیا، یہ جنوری کے مقابلے میں 2 بلین ڈالر کم اور رواں مالی سال میں اب تک کا سب سے کم ماہانہ خسارہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ برآمدات اب تک کی بلند ترین سطح کے قریب ہیں، مینوفیکچرنگ میں بڑے پیمانے پر مضبوط ترقی ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں