عظمی بخاری

بزدار صاحب آپ کے اپنے اراکین نے آپ کو مستعفی ہونے کیلئے پیر تک کی ڈیڈ لائن دیدی ہے ‘ عظمیٰ بخاری

لاہور(گلف آن لائن) مسلم لیگ ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بزدار صاحب آپ کے اپنے اراکین صوبائی اسمبلی نے آپ کو مستعفی ہونے کے لئے پیر تک کی ڈیڈ لائن دی ہے ،آپ کے صرف دو دن باقی ہیں اور آپ ہمیں دھمکیاں دینے چل پڑے ہیں،عثمان بزدار پنجاب کے 5 لوٹوں سے ملاقاتیں کریں تو وہ وہ جائز ہے اپوزیشن کے لوگ پی ٹی آئی کے ارکان سے ملیں وہ ضمیر فروشی ہے ؟،عثمان بزدار سے اپنے ارکان سنبھالے نہیں جارہے اور لوٹوں کی دعوتیں کررہے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اب تو چوہدری شجاعت نے بھی کہہ دیا ہے کوئی ہارس ٹریڈنگ نہیں ہورہی ،پی ٹی آئی کے ارکان عمران خان کی بدزبانی ، نالائقی اور کرپشن کی وجہ سے ان کے خلاف ہوئے ،عمران خان نے جو بویا آج وہی کاٹ رہے ہیں،کیا کسی وزیراعظم نے کبھی لوگوں کو قتل کی دھمکیاں دی؟۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی رخصتی کے لئے عمران خان ہی کافی ہیں،جعلی تبدیلی کا سورج جلد غروب ہونے والا ہے ،مافیا کے سرغنہ اور ان کے چمچوں چمچیوں کا حشر ذلت آمیز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ خان صاحب وقت بدلتے دیر نہیں لگتی ،علیمہ خان کی سلائی مشینوں،جمائما خان کا بنی گالہ اور بشری بیگم کے کرپشن کا بھی حساب ہوگا،قوم کی ایک ایک پائی تبدیلی مافیا سے وصول کی جائے گی۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں