سید نیر حسین بخاری

چھوڑوں گا نہیں والا عمران خان پی ٹی آئی اور اتحادی ممبران کے چھوڑ جانے کے بعد وزیراعظم کا جواز کھو بیٹھا ہے ، نیئر بخاری

اسلام آباد (گلف آن لائن)سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے کہاہے کہ چھوڑوں گا نہیں والا عمران خان پی ٹی آئی اور اتحادی ممبران کے چھوڑ جانے کے بعد وزیراعظم کا جواز کھو بیٹھا ہے ۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ تباہی سرکار ازخود بنی گالا میں نظر بند ہوگئی ہے ، معاشی تباہی کے زمہ داران کو انصاف کے ساتھ محاسبے کا پورا یقین ہو گیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ نالائق وزیراعظم کی ناائل قانونی ٹیم ابہام پھیلا رہی ہے ،اعلی عدلیہ آئین میں درج وضاحت اور صراحت سے درج معاملات پر حکومتی ریفرینسز واپس پارلیمنٹ کو بھجوائے گی۔ انہوںنے کہاکہ تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد وزیراعظم۔ کو اسمبلی توڑنے کا اختیار نہیں رہتا ۔ انہوںنے کہاکہ سپیکر بادشاہ نہیں اور نہ ہی لامحدود اختیارات رکھتا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ سپیکر پارلیمانی کاروائی آئین قانون اور پارلیمانی قوائد و ضوابط کے مطابق چلانے کا پابند ہے ،سپیکر کسی ممبر کو ڈی سیٹ نہیں کر سکتا ۔ انہوںنے کہاکہ ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجا جاتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ 172ممبران کے اعتماد والا وزیراعظم ہوتا ہے 156والا نہیں،اب تو عمران خان پی ٹی آئی باغی ممبران کو ڈی سیٹ کر دیں تب بھی وزیراعظم نہیں رہ سکتے ۔ انہوںنے کہاکہ ہر دو صورتوں میں عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے سے الگ ہونا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں