عدم اعتماد

رستے کی کوئی مشکل یا حالات کا کسی قسم کا جبر ہمارے آباء کے رستے کی رکاوٹ نہ بن سکا، اسد عمر

اسلام آباد (گلف آن لائن)مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف و وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے کہاہے کہ رستے کی کوئی مشکل یا حالات کا کسی قسم کا جبر ہمارے آباء کے رستے کی رکاوٹ نہ بن سکا۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پوری قوم کو یومِ پاکستان کی دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، 23 مارچ ہمارے آباؤ اجداد کے بے مثال عزم کی عظیم یادگار ہے۔

انہوںنے کہاکہ اس روز قائداعظم کی قیادت میں مسلمانانِ ہند نے بیک زبان پاکستان کیصورت میں اپنے مستقبل کا تعین کیا، رستے کی کوئی مشکل یا حالات کا کسی قسم کا جبر ہمارے آباء کے رستے کی رکاوٹ نہ بن سکا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف اسی پاکستان کیحصول کیلئے سرگرمِ عمل ہے جس کا خواب 23 مارچ کو دیکھا گیا۔ وفاقی و زیر نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان ملک کو قائد و اقبال کا پاکستان بنانے کا عزم کئے ہوئے ہیں، یومِ پاکستان کے باسعادت موقع پر تاریخ کو درست سمت میں موڑنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی و خوشحالی اور وقار و احترام کی بلندیوں تک پہنچے گا۔ اسد عمر نے کہاکہ اپنی جانوں کے نذرانوں کے عوض مادرِ وطن کی سلامتی ناقابلِ تسخیر بنانے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں