حمزہ شہباز

23 مارچ کا دن ہماری قومی تاریخ کا اہم سنگ میل ہے’ حمزہ شہباز

لاہور( گلف آن لائن)پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ23 مارچ کا دن ہماری قومی تاریخ کا اہم سنگ میل ہے،23مارچ کے دن برصغیر کے مسلمانوں نے علیحدہ ریاست کے قیام کا فیصلہ کیا اورپاکستان ایک جمہوری جدوجہد کے ذریعے وجود میں آیا۔

یوم پاکستان کی مناسبت سے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی، ترقی وخوشحالی کا رازجمہوریت میں پوشیدہ ہے۔ آئینی وقانونی بالادستی کے بغیر ترقی کا سفر طے نہیں کیا جا سکتا۔یوم پاکستان پر ہمیں ماضی پر نظر ڈالتے ہوئے مستقبل کی فکر کرنی ہوگی۔ گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستان اپنی منزل سے قریب ہونے کے بجائے دور جا رہا تھا۔ اس وقت استحکام اور ہم آہنگی کی شدید ضرورت ہے۔ 23مارچ تجدید عہد کا دن ہے کہ پاکستان کو دوبارہ سے ترقی اور خوشحالی کی منزل پر گامزن کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں