بابر اعوان

ستائیس تاریخ کا جلسہ سب سے بڑا سرپرائز ہے، بابر اعوان

اسلام آباد (گلف آن لائن) مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا ہے کہ 27 تاریخ کا جلسہ سب سے بڑا سرپرائز ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے بابر اعوان نے کہاکہ کپتان اور پاکستان تحریک انصاف کیلئے وکٹری سٹینڈ پر کھڑے ہونے کی سیریز شروع ہو رہی ہے ،آج کے دن کپتان نے ورلڈ کپ جیتا تھا،سرپرائزز کی سیریز شروع ہونے جا رہی ہے۔

انہوںنے کہاکہ پارٹی سیٹ پر پر اراکین ووٹ دینے کے پابند ہیں ،کوئی اور پارٹی جوائن کرن ے کی ڈس کوالیفکیشن ہے۔ انہوںنے کہاکہ آئین میں لکھا ہے جو ڈائریکشن کسی پارلیمانی پارٹی کا سربراہ دیگا اسکی خلاف ورزی کرنے والا نااہل ہوجائیگا۔انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ نے سمیع اللہ بلوچ کے مقدمے میں تاحیات نااہلی کا جواب دے رکھا ہے،آرٹیکل 63 اے میں نااہلی کی مدت نہیں لکھی،پارٹی ڈائریکشن کے خلاف ووٹ دینے والا تاحیات نااہل ہوگا،۔

اپنا تبصرہ بھیجیں