ون ڈے

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دوسرا ون ڈے کل کھیلا جائیگا ،آسٹریلیا کوسیریز میں 1-0کی برتری حاصل

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دوسرا ون ڈے کل جمعرات کو کھیلا جائیگا ،آسٹریلیا کو3میچوں کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل ہے،دوسرے ون ڈے سے اچانک پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹریننگ سیشن منسوخ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دوسرا ون ڈے کل جمعرات کو کھیلا جائیگا ،آسٹریلیا کو3میچوں کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل ہے۔دونوں ٹیموں کے مابین میچ سہ پہر3بجے شروع ہو گا۔

،دوسرے ون ڈے سے اچانک پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹریننگ سیشن منسوخ کر دیا۔ترجمان پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم بدھ کو ٹریننگ نہیں کرے گی تاہم ٹریننگ سیشن منسوخ کرنے کی وجوہات کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔پاکستان ٹیم منیجمنٹ نے بدھ کو ساڑھے چار بجے ٹریننگ سیشن کا اعلان کیا تھا۔گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں