فواد چوہدری

پاکستان ٹیلی ویژن نے 4 ارب روپے کا ریونیو ٹارگٹ حاصل کیا ہے، چوہدری فواد حسین

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن نے 4 ارب روپے کا ریونیو ٹارگٹ حاصل کیا ہے۔ اپنے بیان میں چوہدری فواد حسین نے کہاکہ یہ پی ٹی وی تاریخ کا سب سے بڑا ریونیو ہے، پی ٹی وی جب ہمیں ملا تو مکمل دیوالیہ تھا۔

وزیر اطلاعات نے کہاک ہاس مختصر عرصے میں دو چینلز ڈیجیٹل کئے، اور PTV کا بزنس ماڈل دیا آج PTV ان اداروں میں شامل ہے جو منافع میں ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعا ت نے کہاکہ بائیس پریس کلب اس سال ڈیجیٹل اسٹوڈیو اور لیب کیلئے منتخب کئے گئے ہیں، ان پریس کلبوں کو ماڈرن اسٹوڈیو اور equipment ملے گا۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ جس سے مقامی صحافی ڈیجیٹل صحافت کے جدید رموز استعمال کر پائیں گے، اس اسکیم میں فرنیچر اور ساؤنڈ سسٹم بھی اپ گریڈ کئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں