فلسطینی صدر

فلسطینی صدر محمود عباس کی تل ابیب فدائی حملے کی مذمت

رام اللہ (گلف آن لائن)فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے تل ابیب میں ہونے والے بہادرانہ فدائی آپریشن کی مذمت کی ہے۔ دوسری طرف فلسطینی قوم نے اس حملے کی حمایت کرتے ہوئے اسے جرات مندانہ اقدام قرار دیا ہے۔فلسطینی خبر رساں ایجنسی کی طرف سے شائع کردہ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ عباس نے اسرائیلی شہریوں کے قتل کی مذمت کا اظہار کیا۔

محمود عباس نے اس حملے کو فلسطینیوں کو شہید کرنے کے مترادف اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینی اور اسرائیلی شہریوں کا قتل حالات کو مزید خراب کرنے کا باعث بنتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب استحکام حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، خاص طور پر جب ہم رمضان کے مقدس مہینے میں عیسائی اور یہودی تعطیلات کے قریب آ رہی ہیں ایسے میں اس نوعیت کے پرتشدد واقعات تشویش کا باعث بن سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں