امریکی صدر

امریکی صدر کی یوکرینی ہم منصب سے فون پر ایک گھنٹہ طویل گفتگو

ماسکو(گلف آن لائن)روس اور یوکرین کے تنازع پر امریکی صدر جوبائیڈن اور یوکرینی صدر ولودو میر زیلینسکی کے درمیان ایک گھنٹہ طویل ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے ۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں ملکوں کے صدور کے درمیان گفتگو میں یوکرینی فوج کی مدد کے لیے اضافی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔جوبائیڈن نے گفتگو کے دوران یوکرین کو 50 کروڑ ڈالر براہ راست امداد دینے کا اعلان بھی کیا۔گفتگو سے متعلق یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ جو بائیڈن سے مخصوص دفاعی حمایت، پابندیوں کے نئے پیکیج، میکرو فنانشل اور انسانی امداد کے بارے میں بات ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں