توہین عدالت کیس ، رانا شمیم نے بیان حلفی جمع کرا دیا، سماعت 26اپریل کو ہوگی

اسلام آباد (گلف آن لائن)ہائیکورٹ میں رانا شمیم نے توہین عدالت کیس میں بیان حلفی جمع کرا دیا، کیس کی سماعت 26 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللّٰہ نے رانا شمیم نے توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔گلگت بلتستان کی سپریم ایپلیٹ کورٹ کیسابق چیف جج راناشمیم عدالت میں پیش ہوئے اور اپنا بیان حلفی جمع کروایا۔

عدالت نے بیان حلفی کی کاپی اٹارنی جنرل کو فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 26 اپریل تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ عدالت نے رانا شمیم پر توہین عدالت کی فردجرم عائد کر رکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں