عظمیٰ بخاری

جن کا لیڈر پیٹھ دکھاکر بھاگ گیا انکواب سڑکوں پر تماشا کرتے شرم آنی چاہیے’عظمی بخاری

لاہور(گلف آن لائن) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہاہے کہ مسلم لیگ(ن)کے تمام ممبران اپنی مرضی سے ایک جگہ پر ٹھہرے ہیں،سرکاری خرچے اور سرکاری مشینری پر انکو شہ دی جارہی ہے ،میں تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سرکاری ملازمین کو متنبہ کرنا چاہتی ہوں کہ تحریک انصاف کی حکومت اب وفاق اور پنجاب میں ختم ہو چکی ہے،ان کے کسی احکامات کو نہیں ماننا اختیارات سے تجاوز اور غیر قانونی ہوگا۔

انہوںنے کہاکہ سرکاری ادارے ریاست کے ملازمین ہیں ،بنی گالہ کے نہیں،ایک کل تماشا انہوں نے پنجاب اسمبلی میں کیا دوسرا لندن میں میاں نوازشریف کے دفتر کے باہر کیا۔انہوںنے کہاکہ عمران خان اور اسکے چمچے ،چمچیاں سوچی سمجھی سازش کے تحت امن و امان خراب کرنے کی پلاننگ کررہے ہیں۔

عمرانی ٹولہ یاد رکھے ان سب کے گھر بھی لاہور میں ہیں۔پاکستان اور لاہور میں سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ(ن)ہے ،اگر ہمارے لوگ باہر نکلے تو انکو پھر چھپنے کی جگہ نہیں ملنے،جن کا لیڈر پیٹھ دکھاکر بھاگ گیا انکواب سڑکوں پر تماشا کرتے شرم آنی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں