روس

تاریخ میں کسی بھی ملک پر روس کی موجودہ پابندیوں سے زیادہ پابندیاں نہیں لگیں،ترجمان روسی صدر

ماسکو (گلف آن لائن)روس نے کہا ہے کہ روس، یوکرین میں اپنے ملٹری آپریشن کے تمام مقاصد حاصل کرلے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس حوالے سے ترجمان کریملن دیمتری پیسکوف کا کہنا تھا کہ روس اور یوکرین کے درمیان بالآخر امن معاہدے پر دستخط ہونے کی امید ہے اور امریکا چاہے یا نہ چاہے، جلد یا بدیر یورپ کو بھی روس سے مذاکرات کرنے پڑیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ تاریخ میں کسی بھی ملک پر روس کی موجودہ پابندیوں سے زیادہ پابندیاں نہیں لگیں، روس کے خلاف مغربی پابندیاں ڈالر اور یورو پر اعتماد کی کمی میں تیزی لائیں گی۔انہوں نے کہا کہ روس گیس کے بعد اپنی دوسری برآمدی اشیا کے لیے بھی روبل میں ادائیگی کا مطالبہ کرے گا، روسی گیس کے مغربی خریداروں کی زندگی مشکل کرنا نہیں چاہتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں