پیکا ترمیمی آرڈی نینس

صحت کارڈ پر بیٹے کا علاج کرنے سے انکار پر شہری نے چیف جسٹس ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا

اسلام آباد (گلف آن لائن)صحت کارڈ پر بیٹے کا علاج کرنے سے انکار پر شہری نے چیف جسٹس ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا ،چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوٹس لیتے ہوئے خط کو پٹیشن میں تبدیل کردیا ،اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکرٹری صحت کو نوٹس جاری کر کے 13 اپریل تک جواب طلب کر لیا ۔

عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سید طیب کو ہدایت کی کہ اس معاملے دیکھ کر رپورٹ جمع کرائیں ۔شہری نے ہاتھ سے لکھی درخواست میں کہاکہ میں نواز شریف یا زرداری نہیں غریب پاکستانی ہوں ۔

درخواست میں کہاگیاکہ میرا بیٹا ایف ایس سی کا طالب علم ہے بیڈ پر پہ آگیا ہے، اس بیماری کو صرف انجکشن ہی روک سکتا ہے جو بہت مہنگا ہے۔ درخواست میں کہاگیاکہ جتنا میرے بس تھا انجکشن لگوا لئے اب پمز سے ہیلتھ کارڈ پر انجکشن نہیں ملے رہے ۔ چیف جسٹس سے شہری نے درخواست میں استدعا کی کہ آپ ہماری امید کی آخری کرن ہیں ان کو حکم دیں، اس کے بعد میرے پاس کوئی رستہ نہیں کہ میں بیٹے کے ساتھ آپ کی کورٹ آکر خودکشی کر لوں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ دو سال سے در بدر پھر رہا ہوں پمز کو حکم دیں صحت کارڈ پر علاج کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں