عارف علوی

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی معیاری گریجویٹس کی تعداد بڑھانے کیلئے اپنے فزیکل اور آن لائن تعلیمی انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنائے، عارف علوی

اسلام آباد (گلف آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی معیاری گریجویٹس کی تعداد بڑھانے کیلئے اپنے فزیکل اور آن لائن تعلیمی انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنائے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ریکٹر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی بریفنگ دی گئی ۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہاکہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی معیاری گریجویٹس کی تعداد بڑھانے کیلئے اپنے فزیکل اور آن لائن تعلیمی انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنائے۔انہوںنے کہاکہ یونیورسٹی تعلیمی شفٹوں کو دوگنا کرے ، اس سلسلے میں 3 ماہ کے اندر تجویز پیش کرے ، یونیورسٹی طلباء کو تکنیکی ہنر کے ساتھ تنقیدی سوچ، موثر ابلاغ ، ٹیم ورک جیسی سافٹ مہارتوں سے بھی لیس کرے ۔

صدر مملکت نے کہاکہ یونیورسٹی اپنی سینیٹ میں مارکیٹ سے ماہرین کو شامل کرے، طلباء کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنر سے لیس کرنے کیلئے انڈسٹری کے ساتھ تعاون کی ضرورت ہے ۔ صدر مملکت نے کہاکہ ہنر مند گریجویٹس کی بڑھتی مانگ پوری کرنے کیلئے 2 سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگراموں کی حوصلہ افزائی کی جائے ۔ اجلاس میں ریکٹر اسلامی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی کی تعلیمی پروگراموں اور نئے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی ۔بتایاگیاکہ یونیورسٹی نے تعلیمی معیار میں بہتری کیلئے ایک نئے اسٹریٹجک پلان (2022ـ26) کی منظوری دی ۔

بتایاگیاکہ نئے پلان کا مقصد تحقیق اور تعاون میں اضافہ اور یونیورسٹی کے مالی استحکام کو بڑھانا ہے ،نئے پلان سے یونیورسٹی کیمپس میں معیار زندگی بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی ۔ بتایاگیاکہ پلان سے گورننس میں بہتر ی آئے گی ، یونیورسٹی کی ڈیجیٹلائزیشن میں بھی مدد ملے گی ،نیا پلان ملکی سماجی و اقتصادی اور تکنیکی ماحول کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔صدر مملکت نے ملک میں معیاری تعلیم کے فروغ میں یونیورسٹی کی کارکردگی اور کردار کو سراہا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں