بائیڈن

ہمیں یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری رکھنا ہو گی جن کے ذریعے وہ لڑائی کا سلسلہ جاری رکھے سکے،بائیڈن

واشنگٹن (گلف آن لائن)امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پوتین کو جنگی مجرم قرار دیا ہے اورکہاہے کہ وہ جنگی جرائم کے حوالے سے عدالتی کارروائی کا مطالبہ کریں گے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق بائیڈن نے پوتین کو وحشی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا محاسبہ کیا جانا لازم ہے۔امریکی صدر نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ہمیں معلومات اکٹھا کرنا ہوں گی۔

ہمیں یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری رکھنا ہو گی جن کے ذریعے وہ لڑائی کا سلسلہ جاری رکھے سکے۔ ہمیں تمام معلومات حاصل کرنا ہوں گی یہاں تک یہ عدالتی کارروائی واقعتا جنگی جرائم سے متعلق بن جائے۔بائیڈن نے باور کرایا کہ یوکرین میں روس کے فوجی آپریشن کے سبب امریکی انتظامیہ ماسکو پر مزید پابندیاں عائد کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں