رابی پیرزادہ

دین اسلام میں بغیر کسی رنگ و نسل انسانیت کی خدمت کا درس دیا گیا ہے ‘ رابی پیرزادہ

لاہور ( گلف آن لائن) شوبز کو خیر باد کہنے والی رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ ہمارا دین امن ، محبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے ، دہشتگردی اور انتہا پسندی ہمارے مذہب کا حصہ نہیں ، رمضان المبارک میں مستحق لوگوں کا خیال رکھا جانا چاہیے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ دین اسلام میں بغیر کسی رنگ و نسل انسانیت کی خدمت کا درس دیا گیا ہے اور 14سو سال سے زیادہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود مسلمان اس پر عمل پیرا ہیں ۔ ہمارے دین میں کسی جگہ پر بھی انتہائی پسندی اور دہشت گردی کے لئے کوئی گنجائش نہیں ۔

دنیا میں اسلام طاقت کے زور پر نہیں بلکہ بہترین اخلاق کی وجہ سے پھیلا ہے اور آج جہاں بھی لوگ اسلام قبول کر رہے ہیں اس کی بنیادی وجہ قرآن کی روشن ہدایات اور مسلمانوں کے اعلیٰ اخلاق کی بدولت ہے ۔ رابی پیرزادہ نے کہا کہ بہت سے فنکار بھی دین اسلام کی تبلیغ کے لئے مختلف ممالک کا سفر کر کے خدا کا پیغام لوگوں تک پہنچانے میں مصروف ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں