موڈیز نے پاکستانی بینکوں کا آوٹ لک مستحکم قرار دے دیا

اسلام آباد(گلف آن لائن )بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستانی بینکوں کا آئوٹ لک مستحکم قرار دے دیا۔موڈیز کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مستحکم آئوٹ لک سے معیشت کا بہتر تسلسل اور بڑھتی مالی شمولیت ہے، بہتر معاشی سرگرمیوں کے سبب بینکوں کی قرض گیری بڑھے گی۔عالمی ادارے کا یہ بھی کہنا ہے کہ مالی سال 2022 میں جی ڈی پی کی شرح نمو 3 سے 4 فیصد رہنے کا اندازہ ہے، جبکہ مالی سال 2023 میں جی ڈی پی کی شرح نمو 4 سے 5 فیصد ہوسکتی ہے۔

ریٹنگ ایجنسی کا کہنا تھا کہ کورونا وبا ء کو پاکستانی بینکوں نے کامیابی سے گزارا ہے، غیرفعال قرضوں کی شرح بلند مگر مجموعی قرضوں کے 9 فیصد پر مستحکم رہے گی۔بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی نے کہا کہ بینکوں کا منافع نئے کاروبار اور شرح سود بہتر ہونے کے سبب بڑھے گا اور بینکوں کی جانب سے منافع کی ادائیگی بھی رواں سال بڑھے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں