نسل کشی

امریکی صدر کا روسی ہم منصب پر یوکرین میں نسل کشی کا الزام

واشنگٹن(گلف آن لائن)امریکا کے صدر جو بائیڈن نے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن پر یوکرین میں نسل کشی کا الزام عائد کر دیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کو آمر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ یوکرین میں نسل کشی کے ذمہ دار ہیں۔صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ یہ بات بالکل واضح ہوتی جارہی ہے کہ پیوٹن یوکرینی شہری ہونے کے نشانات بھی مٹانا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ روسی فوجیوں نے یوکرین میں اب تک جو کچھ کیا ہے اس سے متعلق مزید بھیانک شواہد سامنے آ رہے ہیں۔دوسری جانب پولینڈ، لوتھینیا، لیٹویا اور اسٹونیا کے صدور یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینکسی سے اظہار یکجہتی کے لیے کیف پہنچ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں