قومی اسمبلی

نئے سپیکر کے چناو کیلئے قومی اسمبلی کے اجلاس کی تاریخ تبدیل کر دی گئی

اسلام آباد (آئی این پی) نئے سپیکر کے چناو کے لئے قومی اسمبلی کے اجلاس کی تاریخ بدل دی گئی ، اجلاس ہفتہ 16 اپریل کو شیڈول تھا جو اب 22 اپریل کی سہ پہر 3 بجے ہوگا۔

نجی ٹی وی کے مطابق قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی نے ہفتے کو ہونے والے اجلاس کا شیڈول تبدیل کیا ، اجلاس میں سپیکر اسد قیصر کی جگہ نیا سپیکر قومی اسمبلی منتخب کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے جس کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت پینل آف چیئر سردار اایاز صادق نے کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں