امریکہ

امریکہ میں چینی نژاد امریکیوں کے خلاف نسلی حملوں میں شدت آ سکتی ہے، رپورٹ

بیجنگ (گلف آن لائن)چائنا سوسائٹی فار ہیومن رائٹس ریسرچ نے رپورٹ میں نشاندہی کی ہے کہ وبا کے بعد کے دور میں اگرچہ امریکی معاشرے میں ایشیائی باشندوں کے خلاف مجموعی طور پر نسلی امتیاز کم ہو سکتا ہے، لیکن امریکی سیاست دانوں کی طرف سے چین مخالف سیاسی جوڑ توڑ کے زیر اثر چینی نژاد امریکیوں کے خلاف نسلی حملوں میں شدت آ سکتی ہے۔ لہذا ہمیں اس حوالے سے چوکنا اور ہوشیار رہنا ہوگا اور اس موضوع کو عالمی برادری کی مسلسل توجہ کی بھی ضرورت ہے۔

جمعہ کے روز رپورٹ کے مطا بق “ایشیائی نسلی امتیاز ، امریکن نسل پرست معاشرے کی نوعیت کی عکاس” کے عنوان سے ایک تحقیقی رپورٹ جاری کی گئی ہے ۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایشیائی امریکی، افریقی امریکیوں، ہسپانوی اور مقامی لوگوں کی طرح، انسانی حقوق سے لطف اندوز ہونے اور ان کے حصول کے کئی پہلوؤں میں ٹھوس یا پوشیدہ امتیازی سلوک اور خلاف ورزیوں کا شکار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں