عابد شیر علی

نئی حکومت کے آتے ہی معاشی اشاریے اوپر چلے گئے‘ عابد شیر علی

لندن (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سابق وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ نئی حکومت کے آتے ہی معاشی اشاریے اوپر چلے گئے‘اب پاکستان شہباز اسپیڈ سے ترقی کرے گا، اچھے افسروں کی ٹیم بنانے میں ان کا کوئی ثانی نہیں‘فوج نے بھی عدم استحکام کو ملکی سالمیت کے لیے خطرہ سمجھا‘شہباز شریف پنجاب میں وزیر اعلیٰ کے طور پر وہ اپنی انتظامی صلاحیتیں ثابت کرچکے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ اب پاکستان شہباز اسپیڈ سے ترقی کرے گا، اچھے افسروں کی ٹیم بنانے میں ان کا کوئی ثانی نہیں۔عابد شیر علی نے کہا کہ شہباز شریف پنجاب میں وزیر اعلیٰ کے طور پر وہ اپنی انتظامی صلاحیتیں ثابت کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کے آتے ہی معاشی اشاریے اوپر چلے گئے، یہ استحکام کی علامت ہے جس کی تلاش میں ملک چار سال سے سرگرداں تھا۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے مزید کہا کہ فوج نے بھی عدم استحکام کو ملکی سالمیت کے لیے خطرہ سمجھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں