برطانیہ

برطانیہ کا فرانس سے پناہ لینے آئے افراد کو افریقی ملک بھیجنے کا فیصلہ

پیرس (گلف آن لائن)فرانس سے کشتیوں کے ذریعے پناہ کے لیے برطانیہ آنے والوں کو افریقا کے ملک روانڈا بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ آنے والے سالوں میں روانڈا میں ہزاروں افراد کو آباد کرنے کی صلاحیت ہو گی۔

برطانوی وزیر اعظم نے مشرقی افریقی ممالک کو تارکین وطن کو خوش آمدید کہنے اور انھیں ایک جگہ اکٹھا کرنے کے حوالے سے عالمی سطح پر محفوظ ترین ملک قرار دیا ہے۔دوسری جانب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے پناہ لینے کے خواہشمندوں کے لیے 120ملین پائونڈز کامنصوبہ بھی تیار کر لیا ہے تاہم مختلف سیاستدانوں نے بورس جانسن کے تیار کیے گئے منصوبے کو ظالمانہ قرار دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں