سندھ ہائی کورٹ

اسکول اراضی پر تعمیرات کا کیس،سندھ ہائی کورٹ کاڈی جی ایس بی سی اے کو فوری کارروائی کا حکم

کراچی(گلف آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے اسکول اراضی پر تعمیرات کے کیس میں ڈی جی ایس بی سی اے کو فوری کارروائی کا حکم دے دیا۔پیرکوسندھ ہائیکورٹ میں گلشن اقبال بلاک 8میں اسکول اراضی پرتعمیرات کے خلاف ورکس کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کی درخواست پر سماعت ہوئی،جس میں عدالت نے سندھ بلڈنگ اتھارٹی کے ڈی جی کو فوری کارروائی کا حکم دے دیا۔

عدالت نے معائنہ کے لیے ناظر سندھ ہائی کورٹ کو مقررکرتے ہوئے ڈی جی ایس بی سی اے رور دیگر سے جامع رپورٹ طلب کر لی۔ناظر سندھ ہائی کورٹ سے معائنہ رپورٹ بھی طلب کرتے ہوئے عدالت نے دوران معائنہ پولیس نفری بھی فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔درخواست گزارثناء اکرم منہاس ایڈووکیٹ نے موقف پیش کیا کہ بلڈرز اسکول اراضی پر خلاف قانون تعمیرات کررہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر و دیگر نے کسی بلڈر کو تعمیرات کی اجازت دی۔درخواست میں کہا گیاہے کہ اسکول اراضی پر کسی قسم کی تعمیرات خلاف قانون ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں