روسی صدر

روسی صدرنے بوچا میں تعینات فوجیوں کوبہادراور جرآت مند قراردے دیا،یوکرین کی مذمت

کیف /ماسکو ( گلف آن لائن)روس کے صدر ولادی میرپوتین نے یوکرین میں شہریوں کے خلاف روسی فوجیوں کے وحشیانہ جنگی جرائم پرعالمی سطح پرشوروغوغا کے باوجود کیف کے نواح میں واقع شہربوچا میں تعینات بریگیڈ کو ان کی بہادری اور جرآت پر گارڈزکے خطاب سے نوازا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پوتین نے کہاکہ یہ ایک اعلی اعزازاور اعتراف ہے اور یہ وطن کے دفاع، روس کی خودمختاری اور قومی مفادات کو برقرار رکھنے میں دکھائی گئی خصوصی خوبیوں، بڑے پیمانے پر بہادری اور جرآت کا بھی اعتراف ہے۔

انھوں نے مزید کہاکہ یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن کے دوران میں یونٹ کے اہل کاروں کی پیشہ ورانہ لگن اور پرعزم اقدامات فوجی فرض شناسی، ہمت، بے خودی اور اعلی پیشہ ورانہ مہارت کی ایک مثال ہیں۔ انھوں نے ان فوجیوں کی صحت اورکامیابیکے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔دریں اثنا یوکرین کے صدارتی مشیر میخائل پودولیاک نے کہاکہ پوتین نے بوچا میں تعینات بریگیڈ کو اعزازی گارڈ کا خطاب دیا اور اس طرح بہادری اور جرآت پر انھیں نوازا ۔کیا یہ بچوں کے قتل اور خواتین کی عصمت ریزی پر انھیں اعزاز سے نوازا گیا ہے؟

اپنا تبصرہ بھیجیں