نومنتخب وزیر اعلی

عدالتی احکامات کے تحت پہلے وزیراعلی کا انتخاب ہوا ،اب حلف لینے کے حوالے سے آئین کی فتح ہوئی’حمزہ شہباز

لاہور(گلف آن لائن)نومنتخب وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہاکہ 21 دن سے 11 کروڑ کا صوبہ بغیر حکومت کے تھا ،عدالتی احکامات کے تحت پہلے وزیراعلی کا انتخاب ہوا اور اب حلف لینے کے حوالے سے آئین کی فتح ہوئی۔

انہوںنے کہاکہ تاریخ یاد رکھے گی کہ کس طرح اس دور میں آئین و قانون کا مذاق بنایا گیا،انشاللہ اب یہ صوبہ دوبارہ سے ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو گا۔
٭

اپنا تبصرہ بھیجیں