مایا علی

والدہ نے بھی شک کیا کہ میں نے عثمان خالد بٹ سے شادی کرلی، مایا علی

کراچی (گلف آن لائن)ماڈل و اداکارہ مایا علی نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں ان کے ڈرامے کی تصویر دیکھ کر ان کی والدہ کو بھی شک ہوا کہ انہوں نے شادی کرلی۔مایا علی اور عثمان خالد بٹ حال ہی میں ندا یاسر کے ‘رمضان شو’ میں شریک ہوئے، جہاں دونوں نے اپنی افواہوں اور کیریئر سمیت ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی کھل کر باتیں کیں۔پروگرام کے دوران عثمان خالد بٹ نے ایک سوال کے جواب میں مزاحیہ انداز میں بتایا کہ انہیں شرارتی لڑکیاں پسند ہیں اور اگر کوئی شرارتی لڑکی ان میں دلچسپی رکھتی ہیں تو وہ حاضر ہیں۔گیک سوال کے جواب میں عثمان خالد بٹ نے بتایا کہ ان کا بچپن ان کی امیدوں کے برعکس بہت ہی برے حالات اور مسائل میں گزارا جب کہ مایا علی نے بتایا کہ وہ تاحال بچی ہیں، ان کا بچپن ابھی گیا ہی نہیں۔

دوران پروگرام مایا علی نے اپنے مرحوم والد کی باتیں بھی شیئر کیں اور بتایا کہ ہر خوشی کے موقع پر انہیں ان کے والد یاد آتے ہیں اور سب سے زیادہ انہیں بھائی کی شادی پر والد کی یاد آئی۔پروگرام کے دوران ایک مداح کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں عثمان خالد بٹ نے انکشاف کیا کہ حدیقہ کیانی اور بلال عباس کے مشہور ڈرامے ‘دوبارہ’ میں کام کرنے کے لیے پہلے انہیں پیش کش ہوئی تھی، جسے انہوں نے مسترد کیا، جس پر انہیں پچھتاوا بھی ہے۔اداکار کے مطابق انہیں بلال عباس کے کردار کی پیش کش ہوئی تھی مگر چوں کہ اس وقت وہ اپنے ڈرامے ‘چپکے چپکے’ کی شوٹنگ میں مصروف تھے، اس لیے انہوں نے ڈرامے میں کام کرنے سے معذرت کرلی تھی اور اب وہ اس پر پچھتاتے ہیں۔

انہوں نے ‘دوبارہ’ کی تعریفیں کرتے ہوئے حدیقہ کیانی کی اداکاری کو بھی سراہا۔اسی شو میں ایک سوال کے جواب میں مایا علی نے بتایا کہ ماضی میں جب 2013 میں ان کا اور عثمان خالد بٹ کا ڈراما ‘عون زارا’ ریلیز ہوا تو ان کی شادی کی افواہیں پھیلائی گئیں۔اسی حوالے سے عثمان خالد بٹ نے کہا کہ اس وقت انٹرنیٹ پر یہ افواہیں پھیلائی گئیں کہ نہ صرف ہم دونوں نے شادی کرلی ہے بلکہ ہمارے دو بچے ہونے کا دعویٰ بھی کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں