ویکسین پلان

چین کا دنیا بھر میں ویکسینیشن کی شرح کو بلند کرنے کے لیے ایک بروقت اور منصفانہ ویکسین پلان پر زور

بیجنگ (نمائندہ خصوصی)بوآؤ ایشیائی فورم 2022کے دوران دنیا میں”مدافعتی گیپ میں کمی اور صحت و بہبود کا اشتراک” کے عنوان سے ذیلی فورم منعقد ہوا۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق موجودہ وبا کے عالمی ردعمل کا ایک اہم ہدف 70 فیصد ویکسینیشن کا حصول ہے۔

اس حوالے سے ڈبلیو ایچ او کے ہیلتھ فنانسنگ سفیر اور سابق برطانوی وزیر اعظم گورڈن براؤن نے کہا کہ 100 سے زائد ممالک تاحال اس ہدف تک نہیں پہنچ سکے ہیں، وبا کی وجہ سے 60 لاکھ سے زائد اموات ہو چکی ہیں اور لاکھوں لوگ ابھی تک جدوجہد کر رہے ہیں۔ براؤن نے پرزور الفاظ میں کہا کہ ایسے ترقی یافتہ ممالک جنہوں نے بڑے پیمانے پر ویکسینیشن کی شرح حاصل کر لی ہے، انہیں مزید ذمہ داری لینے کی ضرورت ہے۔

انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز کے سیکرٹری جنرل جو پیگن نے ترقی پذیر ممالک کو بڑی تعداد میں ویکسین فراہم کرنے پر چین کے اقدامات کو سراہا ، انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے دوسرے ممالک میں “مدافعتی گیپ” کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

چائنیز اکیڈمی آف انجینئرنگ کے نائب صدر اور چائنیز میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر وانگ چھین نے کہا کہ ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کے درمیان ویکسینیشن کے فرق نے عالمی وبا کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے انتہائی غیر یقینی کی صورتحال پیدا کر دی ہے، لہذا ضروری ہے کہ دنیا بھر میں ویکسینیشن کی سطح کو بلند کرنے کے لیے ایک بروقت اور منصفانہ ویکسین پلان پر عمل درآمد کیا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں