سر دار تنویر الیاس

بھارت مقبوضہ کشمیر میں سازش کررہا ہے، بھارتی سرکار استصواب رائے اپنے حق میں کرنا چاہتی ہے، سر دار تنویر الیاس

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں سازش کررہا ہے، بھارتی سرکار استصواب رائے اپنے حق میں کرنا چاہتی ہے۔

بھارتی ہائی کمیشن کے باہر ہونے والے مظاہرہ میں خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے وزیر اعظم نے کہا کہ کشمیری قربانیاں آزادی اور حق خودارادیت کیلئے دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں سید علی گیلانی و دیگر کئی حریت رہنمائوں نے قربانیاں دیں، مقبوضہ کشمیر میں مائوں نے برہان وانی جیسے مجاہد پیدا کیے، بھارت کے حربے کشمیر میں کامیاب نہیں ہوں گے۔انہوںنے کہاکہ کشمیر نے پاکستان کا حصہ بننا ہے، قائداعظم نے کہا تھا کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔

سردار تنویر الیاس نے کہا کہ بھارت نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی گئی، کشمیر میں ہونے والی مزاحمت سے بھارت خوفزدہ ہے، نہ صرف کشمیر آزاد ہوگا بلکہ اکھنڈ بھارت کا خواب بھی چکنا چور ہو گا۔وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ ہمارے شہدا سبز ہلالی پرچم میں لپٹ کر دفن ہوتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں