شازیہ مری

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ میں عمران خان رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں، شازیہ مری

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہاہے کہ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ میں عمران خان رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران خان کو علم ہے کہ ان کی چوری کے ثبوت الیکشن کمیشن کے رکارڈ پر ہیں، پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ میں عمران خان رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں،۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان اپنی ڈوبتی سیاست کو دیکھ کر اداروں کو بلیک میل کر رہے ہیں۔ شازیہ مری نے کہاکہ الیکشن کمیشن کا آئین پر ثابت قدم رہنا قابل ستائش ہے ۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان کی پالیسیوں کی وجہہ سے عوام تشویشناک صورتحال سے دوچار ہے۔ شازیہ مری نے کہاکہ آئی ایم ایف کی سخت شرائط میں ملک کو پھنسانے والا آج غلامی کا راگ الاپ رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان کا سب سے بڑا جرم ایک نسل کو گمراہ کرنا ہے ، مورخ لکھے گا کہ ایک شخص تبدیلی کے نام پر تباہی لایا تھا جس نے ملک کو تباہ کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں