چین کے عزم اور صلاحیت

امر یکہ کسی بھی طرح چین کے عزم اور صلاحیت کو کم نہ سمجھے، چینی وزارت دفاع

بیجنگ (گلف آن لائن)چین کی وزارت دفاع کے ترجمان کرنل ٹین کھہ فی نے کہا ہے کہ ہم امریکہ کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ کسی بھی وقت چین کے عزم اور صلاحیت کو کم نہ سمجھے۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق چین کی وزارت دفاع کے ترجمان کرنل ٹین کھہ فی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر دفاع وی فینگ حہ نے امریکی وزیر دفاع لوئیڈ آسٹن کے ساتھ فون پر بات کی.

جو صدر شی جن پھنگ اور صدر بائیڈن کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ایک عملی اقدام ہے۔ دونوں فریقوں نے دونوں ممالک اور دونوں فوجوں کے درمیان تعلقات اور مشترکہ تشویش کے امور پر تبادلہ خیال کیا جو کہ ایک واضح، وسیع اور تعمیری تزویراتی بات چیت تھی۔ کال کے دوران، دونوں فریقوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں فوجوں کو مواصلاتی راستے کھلے رکھنے، خطرات کا انتظام کرنے، اور ہنگامی مواصلاتی طریقہ کار کی تعمیر کو فروغ دینا چاہیے۔

ترجمان نے کہا کہ جس چیز پر زور دینے کی ضرورت ہے وہ یہ ہے کہ چین کے پاس فوجی تعلقات کو فروغ دینے کے اپنے اصول ہیں۔ “تائیوان”، بحری اور فضائی سلامتی، یوکرین اور دیگر مسائل پر امریکی فوجی اشتعال انگیزی، بد نامی اور بہتان تراشی، اور چین کے خلاف دھمکیوں اور دباؤ کے جواب میں، ہم نے کچھ عرصے سے پختہ اور مضبوطی سے جواب دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں