لاہور ہائی کورٹ

لاہور ہائی کورٹ، سیکریٹری اسمبلی کی استدعا پرسماعت بغیر کارروائی کے 6 جون تک ملتوی

لاہور (نمائندہ خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے سیکریٹری اسمبلی کی استدعا پرسماعت بغیر کارروائی کے 6 جون تک ملتوی کردی۔ جمعرات کو لاہورہائیکورٹ میں ایم اپی ایزکے خلاف مقدمہ درج کرنے پر تحریک استحقاق کیخلاف آئی جی پنجاب کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس شجاعت علی خان نے آئی جی پنجاب کی درخواست پر سماعت کی جس میں سیکریٹری پنجاب اسمبلی کو فریق بنایا گیا ہے۔ ایڈووکیٹ عامرسعد راں نے دلائل میں کہا کہ یہ ملک بنانا ریپبلک بن چکا ہے۔

عدالتی حکم پر سیکریٹری کوآرڈینیشن ریکارڈ لے کرآ رہے تھے مگرانہیں اسمبلی کے باہرگرفتارکرلیا گیا۔ سیکریٹری اسمبلی نے عدالت سے استدعا کی کہ آج اسمبلی کا اجلاس ہورہا ہے، کیس کو ملتوی کردیا جائے۔ اسمبلی کے اجلاس کے بعد اسپیکرسے مناسب ہدایات لے کرپیش ہو جاں گا۔ وکیل عامرسعد راں ایڈووکیٹ نے کہا کہ سیکریٹری کوآرڈینیشن کی گرفتاری کیخلاف مناسب حکم جاری کردیں۔ جسٹس شجاعت علی خان نے کہا کہ آپ اس متعلق فکرمند نہ ہوں، یہ عدالت کا کام ہے اور عدالتیں اپنا کام بہترجانتی ہیں۔ آئی جی پنجاب نے موقف پیش کیا کہ ڈپٹی سیکرٹری نے پنجاب اسمبلی میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پروضاحت مانگی ہے۔ ڈپٹی سیکرٹری پنجاب اسمبلی نے اراکین کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی شکایت کا ریکارڈ بھی مانگا ہے۔

موقف پیش کیا گیا کہ ڈپٹی سیکرٹری نے بلاجواز اور بلااختیار تفصیلات مانگیں۔ ڈپٹی سیکرٹری کو ڈپٹی اسپیکر پہلے ہی معطل کرچکے ہیں۔ پولیس نے ڈپٹی اسپیکر کی درخواست پر اپنے فرائض قانون کے عین مطابق ادا کیے۔ لاہورہائیکورٹ نے وزارت اعلی انتخاب میں پولیس کو ڈپٹی اسپیکر کیساتھ تعاون کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ طلبی کا خط غیرآئینی، غیرقانونی قراردے کر کالعدم کیا جائے جس کے بعد عدالت نے سیکریٹری اسمبلی کی استدعا پرسماعت بغیر کارروائی کے 6 جون تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں