وزیراعظم شہباز شریف کے نام خط

وزیر اعظم کو برطانوی ہم منصب کا خط، عالمی چیلنجز پر مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار

اسلام آ باد (نمائندہ خصوصی ) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کے نام خط میں عالمی چیلنجز پر مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے وزیر اعظم شہباز شریف کے نام خط جاری کرتے ہوئے انہیں انتخاب پر مبارکباد پیش کی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے 26 اپریل کو وزیراعظم شہباز شریف کو خط کے ذریعہ مبارکباد دی۔ ترجمان نے بتایا کہ بورس جانسن کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کے گہرے تعلقات ہیں جن کو عوامی رابطوں کی سپورٹ میسر ہے۔

ترجمان کے مطابق برطانوی وزیر اعظم نے اپنے 2016 کے دورہ پاکستان کے دوران مشترکہ اہداف بشمول تعلیم نسواں، صحت عامہ، اقتصادی و تجارتی تعلقات پر ملاقاتوں کا حوالہ دیا۔ خط میں برطانوی وزیراعظم نے عالمی چیلنجز کے سدباب کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اور 75 سالگرہ پر پاکستانی عوام اور وزیر اعظم کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا ۔ خط میں برطانوی وزیراعظم نے شہباز شریف سے جلد ملاقات کی امید بھی ظاہر کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں