زرتاج گل

قاسم سوری دلیر اور با اصول لیڈر ہیں‘ زرتاج گل

کراچی (گلف آن لائن)تحریک انصاف کی مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر رہنما زرتاج گل نے کہا کہ قاسم سوری دلیر اور با اصول لیڈر ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں زرتاج گل نے گزشتہ رات ہوئے قاسم سوری پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے لکھا کہ قاسم سوری پر حملے کی شدید مذمت کرتی ہوں۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں زرتاج گل لکھتی ہیں کہ جو یہ سمجھتے ہیں کہ قاسم سوری ان اوچھے ہتھکنڈوں سے حق کے راستے سے ہٹ جائے گا، وہ اس بندے کو جانتے نہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ ایسی حرکتیں اسے اور ثابت قدم بناتی ہیں، یہ دلیر اور بااصول لیڈر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں