عمرہ کی سعادت

وزیراعظم شہباز شریف نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

مکہ مکرمہ (گلف آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کیلئے خصوصی طور پر خانہ کعبہ کا دروازہ کھولا گیا اور انہوں نے پروٹوکول کی نگرانی میں خانہ کعبہ کے اندرنوافل اداکیے۔وزیراعظم شہباز شریف نے زیارتِ خاص کے بعد حجرِ اسود کو بوسہ دیا اور طوافِ کعبہ بھی کیا۔

وزیرِ اعظم نے سعیِ صفہ و مروہ کی ادائیگی کے ساتھ ہی عمرہ کی تکمیل کے بعد ملک و قوم اور مسلم اْمہ کی سلامتی اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعائیں کیں۔س دوران زائرین کی بڑی تعداد نے معمول کے مطابق اپنا طواف جاری رکھا۔گزشتہ شب سعودی حکومت نے وزیراعظم شہبازشریف کیلئے روضہ رسولۖکا دروازہ کھولا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں