بجلی کی صورتحال کے پیش نظر 45 ہزار ٹن ایندھن فرنس آئل اور آر ایل این جی وزارت پٹرولیم سے مانگ لیا ہے، خرم دستگیر خان

گوجرانوالہ(گلف آن لائن)وفاقی وزیر برائے بجلی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ بجلی کی صورتحال کے پیش نظر 45 ہزار ٹن ایندھن فرنس آئل اور آر ایل این جی وزارت پٹرولیم سے مانگ لیا ہے۔گیپکو ہیڈ کوارٹر کے دورہ کے موقع پر گیپکو افسران و میڈیا نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ 45 ہزار ٹن ایندھن فرنس آئل اور آر ایل این جی وزارت پٹرولیم سے مانگ لیا ہے،

مئی کے مہینے میں وافر مقدار میں ہمارے پاس موجود ہوگا،کچھ پاور پلانٹ کو اس دور میں بھی پلانٹ صاف کرنے کی اجازت دی گئی، پاور پلانٹ رپیرنگ کی وجہ سے بند ہیں، وزیر اعظم نے قوم کو کہا تھا کہ کل سے بجلی بہتر ہونا شروع ہو جائیگی،اگلے ہفتے میں ہمیں 45ٹن آئل آنے کی توقع ہے،فرنس آئل بھی 7مئی سے دستیاب ہو گا۔

وفاقی وزیر برائے بجلی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا کہ ہمیں پاور سیکٹر نہایت مشکل حالات میں ملا ہے، ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں،آر ایل این جی کی سپلائی ملنے سے کل سے ملک میں بجلی کی صورتحال بہتر ہونا شروع ہو جائیگی اور آئندہ چند روز میں بجلی بحران پر مکمل طور پر قابو پا لیا جائیگا،ہماری کوشش ہے کہ عید کے دنوں میں زیادہ سے زیادہ بجلی کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں