عمر سرفراز چیمہ

پنجاب میں گورنر کے معاملے پر تذبذب کی صورتحال بر قرار ، بحران مزید بڑھنے کا امکان

لاہور(گلف آن لائن)پنجاب میں گورنر کے معاملے پر تذبذب کی صورتحال بر قرار ہے بلکہ بحران مزید بڑھنے کا امکان ہے ،گورنر پنجاب عمر چیمہ کے پاس 36گھنٹے باقی رہ گئے ہیں،صدر پاکستان کی جانب سے پنجاب میں نیا گورنر نہ لگنے سے متعلق2آپشن زیر غور ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق طے شدہ ضابطے کے مطابق گورنر پنجاب عمرچیمہ منگل رات 12بجے آئینی طور پرعہدے سے الگ ہوجائیں گے۔نئے گورنر پنجاب کے نام کی منظوری نہ ہونے پرسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی قائممقام گورنر پنجاب بن جائیں گے۔

قائمقام گورنر پنجاب کی جانب سے وزیراعلی پنجاب کواعتماد کا ووٹ لینے کا نوٹیفکیشن جاری ہوسکتا ہے۔چوہدری پرویزالٰہی کے قائم مقام گورنر پنجاب بننے پر ڈپٹی سپیکر دوست مزاری قائمقام سپیکرپنجاب اسمبلی ہوں گے۔ڈپٹی سپیکربھی سپیکرپنجاب اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کارروائی کیلئے اسمبلی اجلاس فوری بلواسکتے ہیں۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں