اکبر ایس بابر

عمران خان کے 4 ملازمین کے اکاونٹس میں کروڑوں روپے آئے، اکبر ایس بابر

اسلام آ باد (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے منحرف رہنما اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ بنی گالہ کے 4 ملازمین کے اکاونٹس کی چھان بین کرے، ان ملازمین کے اکاونٹس میں باہر سے کروڑوں روپے آئے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 11 اکاونٹس کو ماننے سے انکار کر دیا لیکن اسکروٹنی کمیتی کی رپورٹ میں ان کا پردہ فاش ہو گیا، اج بھی تحریک انصاف اپنی تمام فنڈنگ سے منکر ہو رہی ہے اور الزام دوسروں پر عائد کر رہے ہیں۔

اکبر ایس بابر نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)کے سابق دور میں انہوں نے چوہدری نثار سے اکاونٹس کی تحقیق کا مطالبہ کیا تھا لیکن انہوں نے جواب نہیں دیا۔ اس کے بعد احسن اقبال کو بھی لکھا وہ بھی خاموش رہے۔

سابق پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومت بنی گالہ کے 4 ملازمین کے اکانٹس کی چھان بین کرے، ان ملازمین کے اکانٹس میں باہر سے کروڑوں روپے آئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں