قومی اسمبلی

قومی اسمبلی کارواں اجلاس 20 مئی تک جاری رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)قومی اسمبلی کارواں اجلاس 20 مئی تک جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔بدھ کوقومی اسمبلی کی ہاﺅس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں منعقد ہوا،اجلاس میں قومی اسمبلی کے رواں اجلاس کے ایجنڈے، دورانیے اور قانون سازی پر مشاورت کی گئی،اجلاس میں اسمبلی کے موجودہ پارلیمانی سال کے کیلنڈر پر غور کیا گیا، اجلاس میں رواں اجلاس 20 مئی تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا،رواں اجلاس میں وقفہ سوالات، قانون سازی ، توجہ دلاﺅ نوٹس اور عوامی اہمیت کے حامل موضوعات کو زیر بحث لائے جائے گا۔

اجلاس میں کمیٹی کے سابق رکن اقبال محمد علی خان مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ کمیٹی ممبران کی جانب سے راجہ پرویز اشرف کو اسپیکر قومی اسمبلی کا منصب سنبھالنے ہر مبارکباد دی گئی ،اجلاس میں وفاقی وزرا مرتضی جاوید عباسی، خرم دستگیر خان، سید نوید قمر، شازیہ مری، خالد حسین مگسی، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے شرکت کی۔

اجلاس میں ممبران قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، شاہدہ اختر علی، سید غلام مصطفی شاہ، صابر حسین قائم خانی اور چوہدری برجیس طاہر نے بھی شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں