اسلام آباد ہائیکورٹ

مسجد نبوی واقعے پرتحریک انصاف کے خلاف ایف آئی آرز اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج

اسلام آ باد (کورٹ رپورٹر) پی ٹی آئی کے رہنما قاسم سوری نے مسجد نبوی میں پیش آنے والے واقعے پر تحریک انصاف کے خلاف ایف آئی آرز اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کردی۔ تفصیلات کے مطابق سابق ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری نے دائر درخواست میں مقف پیش کیا کہ پولیس اور ایف آئی اے کو ہراساں کرنے سے روکا جائے۔

وکیل قاسم سوری کی جانب سے درخواست میں عدالت سے یہ بھی استدعا کی گئی کہ پولیس کو گرفتاری سے بھی روکا جائے۔ سابق ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم سوری نے ایڈووکیٹ انتظارحسین پنجوتھہ اور نعیم حیدر ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی۔ درخواست میں عدالت کے سامنے یہ مقف بھی اپنایا گیا کہ مجھے اورمیرے سمیت تمام نامزد ساتھیوں اور تمام پی ٹی آئی قیادت کو قانون نافذ کرنے والوں اداروں کی طرف سے غیر قانونی ہراسمنٹ سے روکا جائے۔

درخواست گزار کے وکلا نے عدالت سے استدعا کی کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف پورے ملک میں درج شدہ توہین مذہب کے مقدمات کو خارج کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں