فواد چوہدری

اداروں سے ہی انصاف لیا جاتا ہے، ادارے ہی ملک کو مستحکم کرتے ہیں، ملک میں اس وقت بیلنس نہیں ، فواد چوہدری

اسلام آباد (گلف آن لائن)سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اداروں سے ہی انصاف لیا جاتا ہے، ادارے ہی ملک کو مستحکم کرتے ہیں تاہم ملک میں اس وقت بیلنس نہیں ہے،رانا ثناء اللّٰہ سے کوئی امید نہیں، اعظم تارڑ سے متعلق افسوس ہوامیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سابق وزیر فواد چوہدری نے کہاکہ کسی سیاسی جماعت نے آج تک توہین مذہب کے قوانین مخالفین پر نہیں استعمال کیے، موجودہ حکومت نے توہین مذہب کے قوانین اپنے سیاسی مخالفین کیلئے استعمال کیے۔فواد چوہدری نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ سے کوئی امید نہیں، اعظم تارڑ سے متعلق افسوس ہوا۔

سابق وزیر نے بتایا کہ عدالت کہتی ہے مذہب کے قوانین کا استعمال سیاسی مخالفین پر نہ کریں، وفاقی کابینہ کو مذہب کے قوانین کا سیاسی مخالفین پر استعمال سے متعلق سوچنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ روضہ رسول ۖپر جو ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا، لندن میں جو ہورہا ہے وہ لوگوں کے جذبات کی عکاسی ہے، غریب آدمی پر ہر روز فتویٰ لے کر آجاتے ہیں۔

سابق وزیر نے کہا کہ استعفوں کے معاملے پر مقبوضہ اسمبلی میں ہم نہیں جاسکتے،چوکیدار سے متعلق جو حوالہ تھا وہ عقلمندوں کے لیے اشارہ تھا، میرا موقف صاف رہا کہ مذہب کارڈ نہیں استعمال کرنا چاہیے۔فوادچوہدری نے کہا کہ ادارے ملک کو مستحکم کرتے ہیں تاہم ملک میں اس وقت بیلنس نہیں ہے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں