اسد عمر

اسد عمر کی خاتون رکن اسمبلی کو ہراساں کیے جانے کے واقعہ کی مذمت

کراچی/اسلام آباد(گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے خاتون رکن اسمبلی کو ہراساں کیے جانے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سوشل میڈیا پر سندھ سے تعلق رکھنے والی تحریک انصاف کی رکن اسمبلی سدرا عمران کی جانب سے ایک ٹوئٹ کی گئی جس میں ایک نامعلوم نمبر سے آنے والی کال کا اسکرین شاٹ شیئر کیا گیا۔خاتون ایم پی اے کی جانب سے سوشل میڈیا پر الزام عائد کیا گیا کہ اس نمبر سے بار بار کال آ رہی ہے، خود کو انٹیلی جنس بیورو (آئی بی ) سندھ کا اہلکار ظاہر کر کے میری موجودہ لوکیشن پوچھی جا رہی ہے۔

اسد عمر نے سدرا عمران کے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ خاتون ایم پی اے کو ہراساں کرنے کی کوشش انتہائی شرمناک ہے۔انہوں نے لکھا کہ یہ امپورٹڈ حکومت عوام کا دباؤ دیکھ کر بوکھلا گئی ہے اور ان کے دن پورے ہونے والے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں