شاہ سلمان

سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے یمنی سیامی بچوں کو ریاض منتقل کرنے کی ہدایت کردی

ریاض(گلف آن لائن)سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے یمنی سیامی(جڑے ہوئے اجسام کے حامل) بچوں مودہ اور رحمہ کو ریاض کے کنگ عبد العزیز میڈیکل سٹی منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق شاہ سلمان نے یمنی سیامی بچوں کو ریاض منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے ،

ایوان شاہی کے مشیر اور شاہ سلمان مرکز برائے انسانی امداد کے سربراہ ڈاکٹر عبد اللہ بن عبد العزیز الربیعہ سیامی بچوں کو علیحدہ کرنے والی میڈیکل ٹیم کے سربراہ ہوں گے۔ڈاکٹر عبد اللہ بن عبد العزیز الربیعہ نے کہا ہے کہ شاہ سلمان کی طرف سے جاری ہونے والی ہدایت دراصل ان کی انسانیت نوازی کی عکاسی کرتی ہے۔شاہ سلمان نے اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ متعدد سیامی بچوں کو علیحدہ کرنے کے لیے خصوصی دلچسپی ظاہر کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں