پرویز الٰہی

عمران خان کی عوام میں مقبولیت دیکھ کر بچہ حکمران گھبرا گیا ‘ پرویز الٰہی

لاہور( گلف آن لائن) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا بنیادی حق ہے،عمران خان کی عوام میں مقبولیت دیکھ کر بچہ حکمران گھبرا گیا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بغیر خرچہ جلسے کی تشہیر پر عثمان ڈار کو حمزہ شہباز کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔حکمران جوجمہوریت کی خدمت کا دعوی کرتے ہیں یہ اس کو پورا نہیں کرتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں