بلاول بھٹو زر داری

بلاول بھٹو زرداری کی میران شاہ میں خودکش حملے کی مذمت

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے میران شاہ میں خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ شہداء کی قربانیاں رائیگان نہیں جائیں گی، پوری قوم دہشتگردوں سے سینہ سپر پاک فوج کے ساتھ ہے۔

اپنے بیان میں وزیر خارجہ نے دہشتگرد حملے میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور بچوں کی ہلاکتوں پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے شہید اہلکاروں حولدار زبیر قادر، سپاہی عزیر اصفر اور سپاہی قاسم مقصود کو خراج عقیدت پیش کیا ۔بلاول بھٹو زر داری نے شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ۔ انہوںنے کہاکہ شہداء کی قربانیاں رائیگان نہیں جائیں گی، پوری قوم دہشتگردوں سے سینہ سپر پاک فوج کے ساتھ ہے۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے واقعہ میں شہید ہونے والے تین بچوں کے اہلخانہ سے بھی دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں