رانا ثناء اللہ

رانا ثناء اللہ کی پشاور میں سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے دو پاکستانیوں کے قتل کی مذمت

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پشاور میں سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے دو پاکستانیوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے خیبر پختونخواہ کے چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ خیبر پختونخواہ حکومت اقلیتوں کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہے۔

انہوںنے کہاکہ سکھ برادری سے تعلق رکھنے والیافراد کے قتل کے کئی واقعات پہلے بھی خیبر پختونخواہ میں پیش آچْکے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اقلیتی کمیونٹی سے متعلق پاکستانی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق رنجیت سنگھ اور کنول سنگھ کے قاتلوں کو جلد گرفتارکیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ مقتولین کے لواحقین اورخاندان کے دیگر افراد کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ خاندان کو یقین دلاتے ہیں کہ وفاقی حکومت مجرمان کو گرفتار کرنے میں صوبائی حکومت کی مکمل معاونت کریگی۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں